وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو) نگران وزیراعظم کے آنے کے بعد متعدد بڑے فیصلے کیے گئے ہیں اور وفاقی بیروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔
سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن فارینہ مظہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح سیکرٹری وزارتِ بحری امور غفران میمن کو بھی عہدے سے ہٹا کر فوراً اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ان کی جگہ پر ارم انجم خان کو سیکرٹری وزارت بحری امور تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکرٹری سندھ تعینات
اس کے علاوہ غفران میمن کو بھی عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ان تمام تعیناتیوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔