مدد علی سندھی نے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا قلمدان سنبھال لیا

Aug 18, 2023 | 23:37:PM

(24 نیوز)معروف مصنف، شاعر اور صحافی مدد علی سندھی نے نگران وفاقی وزیر براۓ وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے حکام نے نئے تعینات ہونے والے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔سیکرٹری  براۓ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت  وسیم اجمل چوہدری کی قیادت میں  نگراں وفاقی وزیر براۓ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی کو دوسرے  عہدیداروں سے باقاعدہ  طور پر متعارف کروایا گیا ،اس موقع پر  ان کو وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اہم کاموں اور ذمہ داریوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔

اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے مدد علی سندھی نے   ایجوکیشن سیکٹر کی پچیدگیوں کو سمجھ کر حل کرنے،اس پوزیشن کو خدمت خلق سمجھ کراس کا حق ادا کرنے،مختصر عرصے میں بھی ایجوکیشن  سیکٹر میں  بہتری لائی جانے اور اس ادارے کو  مزید ترقی  کی راہ پر ڈالنت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا شانداراقدام، دل جیت لئے

نگراں وفاقی وزیر براۓ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے قوم کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو بھی  اجاگر کیا۔ 

اس موقعہ پر  سیکرٹری  براۓ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت  وسیم اجمل چوہدری کا کہنا تھا کہ چارج سنبھالنے کے بعد مدد علی سندھی اپنے ساتھ تعلیم کے میدان میں علم اور تجربہ کا خزانہ لے کر آئے ہیں، پوری وزارت کی کمٹمنٹ ہے کہ وفاقی وزیر کی ہدایات اور وژن پر  ہر حال میں پورا اتریں گے۔

مزیدخبریں