ریشم کوفلم انڈسٹری میں متعارف کرایا پتہ نہیں وہ مجھے استاد کیوں نہیں مانتی؟سیدنورکاشکوہ

اس وقت میرے پاس اداکارہ کیلئے کوئی کردار نہیں ، اگرہوا تو انہیں ضرور دوں گا

Aug 18, 2024 | 09:22:AM
ریشم کوفلم انڈسٹری میں متعارف کرایا پتہ نہیں وہ مجھے استاد کیوں نہیں مانتی؟سیدنورکاشکوہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سید نور نے شکوہ کرتے ہوئے کہاہے  کہ میں نے اداکارہ ریشم کوفلم انڈسٹری میں متعارف کرایا لیکن  پتہ نہیں وہ مجھے اپنا استاد کیوں نہیں مانتی؟وہ اپنے استادوں میں ایوب خاور سمیت دیگر کا نام لیتی ہے جس کا مجھے کوئی دکھ نہیں۔

"شومین آف لالی ووڈ"سید نور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نےگفتگوکرتے ہوؕئے کہا کہ ریشم ایک ذہین اداکارہ ہے، فلم انڈسٹری میں ریشم کو میں نے متعارف کروایا لیکن بدقسمتی سے وہ آج مجھے اپنا استاد نہیں سمجھتی، وہ اپنے استادوں میں ایوب خاور سمیت دیگر کا نام لیتی ہے جس کا مجھے کوئی دکھ نہیں، میں خوش ہوں کہ میں نے اداکارہ کو متعارف کروایا اور ان کے پہناوے و شخصیت کو نکھارا۔

چوڑیاں،سرگم ،سنگم،مجاجن،شریکااورلڑکی پنجابن سمیت بے شمار سپرہٹ فلموں کے ہدایتکارسید نور نے ریشم کے فلم انڈسٹری میں کام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کام کیوں نہیں کر رہی یا لوگ اسے کاسٹ کیوں نہیں کر رہے لیکن میرے پاس اس وقت اداکارہ کیلئے کوئی کردار نہیں ہے، اگر میرے پاس ریشم کے لیے کوئی کردار ہوا تو میں انہیں ضرور دوں گا، وہ مجھے کبھی اپنا استاد تسلیم نہیں کرتی، وہ مجھے اپنے ساتھ دوسرے اساتذہ کا کام دکھائے۔