گوجرانوالہ: مین جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑےڈاکو تاجر سے پانچ لاکھ لوٹ کر فرار

Aug 18, 2024 | 09:55:AM

( زاہداقبال رانا)گوجرانوالہ میں تھانہ کھیالی کے علاقہ میں مین جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

2 موٹرسائیکل سوار ڈاکو کار سوار تاجر سے5 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، ایک روز قبل ہونیوالی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔فوٹیج میں ڈاکوؤں کو کار سوار تاجر کے ساتھ واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
 پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
 

مزیدخبریں