بلاک بسٹر فلم "کالکی 2898 AD" او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کے لیے تیار

فلم میں پرابھاس، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

Aug 18, 2024 | 10:27:AM
بلاک بسٹر فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)"باہو بلی" جیسی سپرہٹ فلم کے اسٹار پرابھاس اور دپیکا پڈوکون کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن تھرلر فلم "کالکی 2898 AD" کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کے حوالے سے فلم سازوں نے مداحوں کوخوشخبری سنادی ۔

 پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کے جومداح فلم "کالکی 2898 AD"سینماگھروں میں جاکر نہیں دیکھ سکے تھے وہ اب گھر بیٹھ کر بھی 2024ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم دیکھ سکیں گے کیونکہ یہ سُپرہٹ فلم اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر بھی جلد ریلیز ہونے جارہی  ہے۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق پرابھاس، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن کی ایکشن تھرلر فلم "کالکی 2898 AD" کا ہندی ورژن 22 اگست 2024ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا،دوسری جانب فلم کے تامل اور تیلگو ورژن 22 اگست کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:زبان پھسل گئی تھی،مدیحہ نقوی آغاعلی اورحناالطاف کی طلاق کے بیان سے مکر گئیں

 واضح رہے کہ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم"کالکی 2898 AD" میں پرابھاس، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن کے علاوہ کمل ہاسن اور دیشا پٹانی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،یہ فلم رواں سال 27 جون کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی جس کادورانیہ 180 منٹ 56 سیکنڈ ہے جس کے بعد یہ پرابھاس کے کیریئر کی طویل ترین فلم بن گئی ہے۔