وادی نیلم:لوات بالا کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی

Aug 18, 2024 | 10:56:AM
وادی نیلم:لوات بالا کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشفاق عباسی)وادی نیلم کے علاقے لوات بالا کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی، 8 سے زائد دکانیں جل گئیں۔

 مقامی افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم ابھی تک آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔ مقامی افراد کے مطابق آگ پکوڑوں کی دوکان میں گیس سلینڈر لیک ہونے کی وجہ سے لگی آگ نے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 پکوڑہ شاپ کے ساتھ پیٹرول اور گیس سلینڈر کی دوکانیں بھی موجود تھیں وہ بھی آگ کی لپیٹ میں ہیں آتشزدگی سے 8 سے زائد دوکانیں جل گئیں، دکانوں میں موجودسامان بھی جل گیا تاہم آگ پر قابو نہ پایا جاسکا مزید دکانیں بھی لپیٹ میں ہیں،فائیر بریگیڈ کی گاڑی ابھی تک نہیں پہنچ سکی۔