بارشیں: مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے خواتین سمیت سات افراد جاں بحق

Aug 18, 2024 | 11:16:AM
بارشیں: مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے خواتین سمیت سات افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمضان میرانی، فرحان اقبال)سندھ کے شہر تنگوانی میں گذشتہ دو روز سے موسلا دھار بارش نے  تباہی مچا دی، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق  بارش کے باعث 5 کچے مکان گر گئے، مکانات گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں شیر محمد ملک اور دیگر شامل ہیں۔

تنگوانی کےنواحی گاؤں مبارک بکھرانی، نورحسن بکرانی سمیت کئی گاؤں ڈوب گئے پانی جمع ہونے سے کچے اور پکے مکانات گرنے کا مزید خدشہ ہے۔

 اسی طرح لاڑکانہ کے گاؤں رحیم بخش بگٹی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو سگے بھائی زخمی ہوگئے۔

اٹک کے علاقے پنڈی گھیب میں بھی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں گھر چھت گرنے سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی،لڑکی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،لڑکی کی شناخت نویداں چانڈیو کے نام سے ہوئی۔

صادق آبادمیں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر 4 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، 3افراد کو ریسکیوکرلیاگیا۔

کشمور میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ،ملبے تلے دب کر خاتون موقع پر جاں بحق ،پانچ بچے شدید زخمی  ہوگئے۔