لاہور: سموگ تدارک مہم،دو ہفتوں میں دھواں چھوڑنے والی 580 گاڑیاں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد) سموگ تدارک مہم ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرانے کا سلسلہ جاری،دو ہفتوں میں دھواں چھوڑنے والی 580 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کردی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کا کہناتھا 37ہزار سے زائد گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے، ریت،مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 9 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 1402 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔
انتہائی خستہ حال 221 فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کروائے گئے، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے پر 331 گاڑیوں کو بند کروایا گیا،بغیر لائسنس کمرشل ودیگر لوڈر گاڑیاں چلانے پر 1140 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج کئے گئے،سکول و کالجز،بس اڈوں ،سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 2000 سے زائد آگاہی لیکچرزدیے گئے۔
آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے بھی چالاننگ کا آغاز کردیا گیا ہے،سموگ تدارک کے لئے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی گئی۔