وزیر اعلیٰ سندھ نے دادو میں غربت کے باعث کم عمر بچیوں کی شادیوں کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دادومیں غربت کے باعث کم عمر بچیوں کی شادیوں کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلی سندھ نے کمشنر حیدرآباد سے خان محمد ملا گوٹھ میں 45 لڑکیوں کی رقم کے عوض شادی پر رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی کہ کمیٹی بنا کر گوٹھ میں تفصیلی انکوائری کر یں اور رپورٹ پیش کریں جبکہ ان بچیوں کی سماجی، معاشی اور قانونی وجوہات بتائی جائیں۔یہ بھی بتایا جائے کہ کیا بیاہی گئی لڑکیاں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں، اگر سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں تو ان کی کتنی امداد کی گئی؟
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بیاہی گئی لڑکیاں اس وقت کس حال میں ہیں، ہرپہلو کی رپورٹ دیں تاکہ اس کا سدباب کیا جا سکے، وزیر اعلی سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو انکوائری رپورٹ میں اپنی سفارشات دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔