اسٹرابیریز کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسٹرابیری صرف دکھنے میں ہی نہیں بلکہ افادیت میں بھی کسی سے کم نہیں۔ یہ وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹ اور فائبر سے بھر پور ہوتی ہے۔ یہ آپکے مدافعاتی افعال، دل کی صحت اور ہاضمے سے متعلق معاملات کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور
اسٹرابیریز وٹامن سی سے پیک ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے مدافعاتی نظام کو تقویت دیتی ہے اور انفیکشن کے خلاف لڑتی ہے اور ٹشوز کی مرمت میں مدد دیتی ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور
اسٹرابیری اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور ہوتی ہے۔ جو کہ نقصان دہ فری ریڈیکلز کو جسم سے خارج ہونے میں مدد دیتی ہے۔
دل کی صحت کو سپورٹ کرتی ہے
اسٹرابیریز میں پائے جانے والے فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ ہمارے جسم سے کولیسٹرول لیول کو کم کر کے دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہاضمے میں مدد دیتےہیں
اسٹرابیریز میں بے انتہا غذائی ریشے ہوتے ہیں، جو کہ آنتوں کی نقل وحرکت کو آسان بناتے ہیں اور قبض ہونے سے بچاتے ہیں۔
ذہنی افعال کی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں
بعض تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اسٹرا بیریز میں اینٹی آکسیڈنٹ ذہنی افعال اورحافظہ کو بہتر بناتے ہیں۔
جلد کی صحت کو بہتر بناتے ہیں
اسٹرابیریز میں پائے جانے والے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ فری ریڈیکلز اور ماحول کے دباؤ کے خلاف جلد کی صحت کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کیلوریز کی کمی
اسٹرابیریز میں کیلوریز کی کمی اور ضروری غذائی اجزاء کی موجودگی، انہیں وزن برقرار رکھنے والا آئیڈیل فروٹ بناتا ہے۔