حرا مانی کی نئی ویڈیو ،کسی نے "پاکستان کی کرینہ"توکسی نے"عرفی جاوید"قراردےدیا

اداکارہ ویڈیو میں گلابی رنگ کی ساڑھی  میں ملبوس اور سڑک کے بیچ  میں چہل قدمی کرتی اور پوز دیتی دکھائی دیں

Aug 18, 2024 | 13:50:PM
حرا مانی کی نئی ویڈیو ،کسی نے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(ویب ڈیسک)اداکارہ حرا مانی کی انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی نئی ویڈیو پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کاظہارکیاہے،کسی نے انہیں "پاکستان کی کرینہ"توکسی نے"پاکستانی عرفی جاوید"قراردیاہے۔

معروف اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں وہ گلابی رنگ کی ساڑھی  میں ملبوس اور سڑک کے بیچ  میں چہل قدمی کرتی اور پوز دیتی دکھائی دیں،اداکارہ کی ویڈیو  پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، کوئی اداکارہ کی تعریف کرتا دکھائی دے رہا ہےتو کوئی  تنقید کے نشتر برسارہاہے،ایک صارف نے لکھا کہ ساڑھی کے ساتھ یہ احساس سب سے بہترین ہے ، ایک صارف نے اداکارہ کو حسین قرار دیا جس پر حرا مانی نے خوشی کا اظہار کیا،ایک اورصارف نے حرا مانی کو"پاکستان کی کرینہ" قرار دیاتو ساتھ ہی لکھا کہ خوبصورتی یہیں موجود ہے ۔

 ایک صارف نے حرا مانی کی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں سے متعلق کہا کہ اداکارہ کیوٹ اور خوش ہیں، لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا اسی لیے کمنٹس کرتے ہیں، ساتھ ہی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو بلاک کردو تاہم ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسے کوئی بالی وُڈ بھیج دو بس، عائشہ خان نامی صارف نے لکھا کہ اداکارہ عائزہ خان بھی جاتی ہیں مگر وہ ایسے ملبوسات نہیں پہنتیں جبکہ صارفہ نے اداکارہ کو "پاکستانی عرفی جاوید" قرار دے دیا ،ایک صارف نے سوال کیا کہ ایسی جگہ پر کون ساڑھی پہنتا ہے؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ میڈم یہ گلگت بلتستان ہے، یہاں اچھے بھلے لوگ رہتے ہیں، آپ سے اچھا فیشن تو ہنزہ کی لڑکیاں کرتی ہیں کیوں لوگوں کو ہنساتی ہیں آپ؟ایک صارفہ نے لکھا کہ پہلے مجھے اداکارہ بے حد خوبصورت لگتی تھیں تاہم اب  پسند نہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ باصلاحیت ہیں، آپ کو اس قسم کی ویڈیوز بنانے کی ضرورت نہیں ہے،ایک اور صارف نے لکھا کہ انہیں بھارت میں پیدا ہونا چاہیے تھا، کہاں پاکستانی ثقافت میں پیدا ہوگئیں۔