چینی باشندے کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی نوجوان جاں بحق

Aug 18, 2024 | 14:40:PM
 چینی باشندے کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)    اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں چینی باشندے کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی شہری کی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث نوجوان پر چڑھ دوڑی جس کے زد میں آکر نوجوان جاں بحق جبکہ چینی شہری زخمی ہوگیا۔

 حادثہ نیو بلیو ایریا جناح ایونیو ایف نائن پارک مہران گیٹ کے سامنے سڑک پر پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ولی اللہ کے نام سے ہوئی۔ ولی اللہ والد بخت منیر سکنہ اَپر دیر خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے جس کی عمر تقریباً 22/23 سال ہے۔