"میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیاتھا" نازش جہانگیر کی درفشاں سلیم سےمتعلق بیان پر وضاحت

نازش جہانگیر نے کہا تھا کہ درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے شوبز میں کامیاب ہو رہی ہیں

Aug 18, 2024 | 15:02:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ماضی میں اداکارہ درفشاں سلیم سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیاتھا۔

 نازش جہانگیرسے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران شو کے میزبان نے سوال کیا تھا کہ وہ کون سی پاکستانی اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں؟اس سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے مقبول ڈرامہ سیریل "عشق مرشد" کی اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیلنٹ سے زیادہ اپنی قسمت سے شوبز انڈسٹری میں کامیاب ہو رہی ہیں۔

 نازش جہانگیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا تھا جس کے بعد اداکارہ کو درفشاں سلیم کے مداحوں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:زبان پھسل گئی تھی،مدیحہ نقوی آغاعلی اورحناالطاف کی طلاق کے بیان سے مکر گئیں

اب اس حوالے سے نازش جہانگیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنےاس  بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہاہے کہ درفشاں سلیم سے متعلق میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر کسی اداکار کی قسمت اچھی ہو تو اُسے اچھے پراجیکٹس ملتے ہیں اور ماشاءاللہ درفشاں سلیم کی قسمت بہت اچھی ہے۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے مزید  کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کوئی بھی انسان اپنے ٹیلنٹ سے بڑھ کر زیادہ اچھا کام اُسی صورت میں کرتا ہے جب اُس کی قسمت اچھی ہوتی ہے، میں ہمیشہ اپنی ساتھی اداکاراؤں کی تعریف کرتی ہوں، درفشاں سلیم بہت اچھا کام کررہی ہیں اور مجھے اُن کے کام پر فخر ہے۔

 واضح رہے کہ درفشاں سلیم  بہت کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والی فن کارہ ہیں جوجیسی آپ کی مرضی،خئی،عشق مرشد اور کیسی تیری خود غرضی جیسے بلاک بسٹر ڈراموں  میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔