عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کو "ڈان" کیوں قرار دیا؟

معروف گلوکارنے اہلیہ کو ڈان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈان کو خوش کرنا ممکن ہی نہیں ناممکن ہے

Aug 18, 2024 | 15:58:PM

(ویب ڈیسک)نامور گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کو ڈان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ  ڈان کو خوش کرنا ممکن ہی نہیں ناممکن ہے۔

معروف گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ اپنی چند تصاویر پوسٹ کی تھیں،پوسٹ میں آخری تصویر سارہ بھروانہ کی سولو تصویر تھی جوگلوکار کی جانب سے کھینیچی گئی تھی،مذکورہ سولو تصویر تھوڑی دُھندلی تھی جبکہ تصویر کا اینگل بھی خاص اچھا نہیں تھا۔

عاطف اسلم کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے تبصرے کیے تو وہیں اُن کی اہلیہ کے بھائی عباس بھروانہ نے اپنے کمنٹ میں گلوکار سے مخاطب ہوتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عاطف بھائی! میرے دل میں آپ کے لیے احترام مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ سارہ کی بری تصاویر لینے کے بعد زندہ رہنا مشکل ہے، آخرکار آپ زندہ بچ گئے۔

اس کمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عاطف اسلم نے اہلیہ کو ڈان قرار دیتے ہوئے کہا کہ" ڈان کو خوش کرنا ممکن ہی نہیں ناممکن ہے۔"

 عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ 2012ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے،ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

مزیدخبریں