ایشوریا رائے کو بیٹی نہیں بلکہ بہو سمجھتی ہوں،جیا بچن

ایشوریا کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آسکتی یہ حق صرف اُن کی ماں کا ہے

Aug 18, 2024 | 16:56:PM

(ویب ڈیسک)سینئر بھارتی اداکارہ و سیاستدان جیا بچن نے کہا ہے کہ وہ ایشوریا رائے کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آتیں کیونکہ وہ اُن کی بیٹی نہیں بہو ہیں۔

 بھارتی میڈیا پر جیا بچن کاایک پُرانا انٹرویو وائرل ہوا ہے جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے بچن کے بارے میں بات کی تھی، شو کے میزبان نے جیا بچن سے سوال کیا تھا کہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ آپ ایک سخت والدہ ہیں،یہ افواہ درست ہے یا جھوٹی؟اس سوال کے جواب  میں جیا بچن کا کہنا تھا کہ یہ افواہ بالکل درست ہے، میں بہت سخت ماں ہوں، یہ سُن کر میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ ساس بھی غصے والی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وجے راز کوفلم "سن آف سردار 2"کی کاسٹ سے کیوں الگ کیاگیا؟ وجہ سامنے آگئی

جیا بچن نےمزید کہاتھا کہ میں ایشوریا کے ساتھ سختی سے پیش نہیں آسکتی کیونکہ وہ میری بیٹی نہیں بہو ہیں، میں اُن کے ساتھ سختی کیوں کروں؟ ایشوریا پر سختی کرنے کا حق صرف اُن کی ماں کا ہے، بیٹی اور بہو میں فرق ہوتا ہے، بیٹی اپنے والدین سے ناراض بھی ہوجاتی ہے اور اُن پر کبھی غصہ بھی کردیتی ہے لیکن سسرال میں ایسا نہیں ہوتا، وہاں سب کی عزت کرنی پڑتی ہے۔

مزیدخبریں