(روزینہ علی)این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اگلے 24-48 گھنٹوں میں طوفانی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
این ڈی ایم اے نے کہاہے کہ ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، آج شام یا رات 18 سے 19 اگست تک وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار مون سون بارشیں متوقع ہیں، موسلا دھار بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور،کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، سیالکوٹ ، سرگودھا ، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ بارشوں سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ملحقہ دیہات قصبے یا نالوں کے قریب بستیاں، سیلابی ریلوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان