سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع 

Aug 18, 2024 | 18:37:PM

(عمیر عظمت)ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر ،ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

ایف بی آر نے کہاہے کہ ٹیکس گزار جولائی کی سیلز ٹیکس ریٹرن 23 اگست تک جمع کروا سکیں گے ،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا گوشوارہ بھی 23 اگست تک جمع کروایا جا سکے گا ،اس سے قبل گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 اگست تھی۔

یہ بھی پڑھیں: باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان

مزیدخبریں