مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

Aug 18, 2024 | 18:55:PM
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: مرغیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی اور لاہور کی مارکیٹوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمتوں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے بھر میں 150 روپے اضافے سے قیمت 800 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ پر مرغی کے گوشت کی قیمت 620روپے درج ہے۔تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ کمشنرکراچی کی ریٹ لسٹ پر گوشت بیچنا ممکن نہیں، فارمرز کی جانب سے قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

 دوسری جانب لاہور میں بھی چکن کی قیمتیں نیچے نہ آسکی، شہر میں فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت 590روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان