بھارت: بیوی کے تشدد سے تنگ آئی ٹی ماہر شہر چھوڑ کر فرار
’’مجھے جیل میں ڈال دیں، میں وہاں رہوں گا لیکن گھر واپس نہیں جاؤں گا‘‘:شوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی شہر بنگلورو میں گھریلو تنازعات، مسائل اور بیوی کے تشدد سے تنگ آ کر آئی ٹی ماہر شوہر گھر کے ساتھ ساتھ شہر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو سے تعلق رکھنے والی آئی ٹی ماہر بیوی کے تشدد سے تنگ آکر شوہر گھر کے ساتھ ساتھ شہر بھی چھوڑ دیا اور 4 اگست کو لاپتا ہونے کے بعد اب نوئیڈا میں منظر عام پر آیا ہے، آئی ٹی ماہر نے گھر سے بھاگنے کی وجہ بتاتے ہوئےکہا کہ وہ اپنی بیوی کے تشدد سے بچنے کے لیے گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔
نوئیڈا کی پولیس کو شمالی بنگلور سے تعلق رکھنے والےآئی ٹی ماہر اس وقت ملے جب وہ ایک فلم دیکھنے کے بعد واپس جا رہے تھے، بعد ازاں پولیس حکام نے انہیں واپس بنگلور پہنچا دیا۔
دوسری جانب آئی ٹی ماہر نے اپنے شوہر کے لاپتا ہونے کے بعد پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ڈھونڈ نکالنے میں اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے بیانات میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان کے شوہر کو اغوا کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ٹی ماہر لاپتا ہونے سے قبل اے ٹی ایم سے پیسے لینے کے لیے گھر سے نکلا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران انہیں شہری کو ڈھونڈنے میں اس لیے مشکل پیش آرہی تھی کیونکہ انہوں نے اپنا موبائل بند کر رکھا تھا، ان کی تلاش کے لیے بس سٹیشنز، ریلوے سٹیشز اور ہوائی اڈوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی تھیں، مفرور آئی ٹی ماہر شوہر کا سراغ لگانے میں پولیس کو اس وقت موقع مل گیا جب آئی ٹی ماہر نے نوئیڈا میں ایک نیا سم کارڈ خریدا اور اس کو اپنے موبائل میں چالو کردیا اور اس کے نتیجے میں پولیس کو ان کی موجودگی کے مقام کی نشان دہی میں آسانی ہوگئی۔
نوئیڈا میں سادہ لباس پولیس اہلکار سے سوال و جواب کے دوران آئی ٹی ماہر نے گھر واپسی کے لیے تذبذب کا اظہار کیا اور پولیس سے کہا کہ مجھے جیل میں ڈال دیں، میں وہاں رہوں گا لیکن میں گھر واپس نہیں جاؤں گا، پولیس افسر نے آئی ٹی ماہر کو واپسی پر راضی کرنے کے لیے وضاحت کی کہ ان کی اہلیہ کی ان کے گم شدگی کی درخواست دائر کی ہے جو صرف ان کی واپسی کے بعد ہی واپس لی جاسکتی ہے، آئی ٹی ماہر نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ مبینہ طور پر ان کی بیوی انہیں تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور ان پر قابو رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور فیض حمید کے گٹھ جوڑ سے کیا ثابت ہوتا ہے؟ عطاتارڑ کا دبنگ بیان آ گیا
انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ خاتون کا دوسرا میاں ہے اور ان کی 8 ماہ کی ایک بچی بھی ہے اور بتایا کہ اہلیہ ان کے روزمرہ کے معاملات پر سخت کنٹرول رکھتی ہے، جس میں کپڑے، رویہ بھی شامل ہے اور یہاں تک کھانا گرنے جیسی معمولی بات پر ڈانٹ ڈپٹ کرتی ہے، آئی ٹی ماہر نے اپنی شناخت مشکل بنانے کے لیے سر کے بال صاف کروا دیے کیونکہ ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کردی تھیں۔
پولیس کو اپنے سفر کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بس کے ذریعے پہلے تیروپاٹی پہنچا، پھر ریل سے بھونیشور اور آخر میں دہلی اور نوئیڈا پہنچ گیا، آئی ٹی ماہر کو سارے واقعے کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا تھا لیکن اس واقعے سے گھریلو مسائل اجاگر ہوگئے ہیں اور اس طرح کے واقعات سے لوگ بچنے کے لیے انتہائی اقدامات کرتے ہیں۔