(وقاص عظیم) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ رہی ہے، وفاقی حکومت بجلی کے تمام صارفین سے انصاف کرے۔
سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے سوال اٹھایا ہے کہ گزشتہ ماہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسے ہونے کے باوجود بجلی کے بل 40، 60 اور 70 روپے فی یونٹ پر کیسے آ رہے ہیں؟ جولائی میں بجلی کی اوسط پیداوار 20 ہزار میگا واٹ رہی ہے، اس دوران 35 فیصد بجلی ہائیڈل ذرائع سے پیدا کی گئی، بنیادی مسئلہ اس کیپسٹی پیمنٹس کا ہے جو بغیر بجلی پیدا کیے ادا کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے ڈی ایس پی ٹریفک انتقال کر گئے
گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ کیپسٹی چارجز کی وجہ سے بجلی کے تمام صارفین متاثر ہو رہے ہیں، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف فراہم کرنے کا اعلان قابل تحسین ہے، وفاقی حکومت بجلی کے تمام صارفین سے انصاف کرے۔