کمر کی تکلیف، بنگلہ دیشی اوپنرمحمود الحسن پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

Aug 18, 2024 | 19:55:PM
کمر کی تکلیف، بنگلہ دیشی اوپنرمحمود الحسن پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر
کیپشن: محمود الحسن جوئے ,فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے باز محمود الحسن جوئے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث وہ پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق محمود الحسن 21 اگست سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے،محمود الحسن نے 14 اگست کو کمر میں درد کی شکایت کی تھی۔

محمود الحسن 30اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کادوسر میچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کاموں کے باعث میچ راولپنڈی منتقل کیا گیا،سیریز کادوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک اب راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے ڈی ایس پی ٹریفک انتقال کر گئے