ہم اپنے وسائل پر قبضہ ہونے نہیں دینگے،اصلی اور نقلی حکمران دونوں سن لیں،مولانا فضل الرحمان

Aug 18, 2024 | 22:11:PM
ہم اپنے وسائل پر قبضہ ہونے نہیں دینگے،اصلی اور نقلی حکمران دونوں سن لیں،مولانا فضل الرحمان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان لکی مروت میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علمااسلام (جے یو آئی)کے امیرمولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم اپنے وسائل پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے،اصلی اور نقلی حکمران دونوں سن لیں،وسائل پرعوام کا حق ہے،میرے حقوق پر کسی کو قابض ہونے کی اجازت نہیں۔

لکی مروت میں جے یو آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ  آج عالمی قوتیں میرے ملک کی مذہبی شناخت ختم کرنا چاہتی ہیں، آج چین اور سعودی عرب جیسا دوست ہم پر اعتبار نہیں کر رہا ہے، یہ بداعتمادی کیوں پیدا ہوئی، ہندوستان کے قومی ذخائر آج 500 ارب ڈالر ہیں اور ہمارے پاس 10 ارب بھی نہیں ہیں،ہندوستان کیوں ترقی کر رہا ہے، کیا کسی نے سوچا ہے، آج افغانستان کی کرنسی ہم سے بہتر کیوں ہے، آج ہم اپنا ملک بچا رہے ہیں، افغانستان آج ویران ہے مگر اس کے باوجود ہم سے آگے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ  آج لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے، ہماری معیشت بھی تباہ کر دی اور ملک کو بھی تباہ کردیا گیا ہے،ان کاکہناتھا کہ مدارس پر چڑھائی کیوں کی جاتی ہے، مدارس کی رجسٹریشن ترک کی ہوئی ہے اور کہہ رہے ہیں کہ وہاں سے دہشت گردی ہو رہی ہے، حیا کی چادر ہم سے نوچ لیتے ہو۔ہم نے سکولوں اور کالجوں کو تحفظ دیا تھا، یہ لوگ مدرسوں کی حفاظت کیوں نہیں کر سکتے، ہم ان مدرسوں کی حفاظت کریں گے، تم مر جاؤ گے مگر ان دینی مدارس کو ختم نہیں کر سکتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم بلوچ کے وسائل کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم پختونوں کے وسائل کی ساتھ کھڑے ہیں۔میں قرارداد پیش کرتا ہوں، ہم امن چاہتے ہیں اور زبردستی چاہتے ہیں، ہم اپنی زمین کے وسائل کا حق چاہتے ہیں، وسائل پر عوام کے حقوق دینے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے ڈی ایس پی ٹریفک انتقال کر گئے