لکی مروت؛ پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 3زخمی

Aug 18, 2024 | 22:22:PM

(عبدالقیوم وزیر) لکی مروت کے علاقہ تھانہ برگی میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 3اہلکار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس وین پر فائرنگ کا واقعہ  نزد سیداعظم پمپ علاقہ تھانہ برگی حدود میں پیش آیا جہاں  دہشتگردوں نے تھانہ برگی موبائل گاڑی پر فائرنگ کی،دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نثار احمد شہید ہوگیاجبکہ ایس ایچ او سمیت 3اہلکار زخمی ہوئے۔شہید اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں