(24نیوز)راولپنڈی میں ٹریفک وارڈنز نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغوا کاروں کے چنگل سے لڑکے کو بازیاب کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈنز کو ایک گاڑی نظر آئی جس کی ڈکی کو کوئی اندر سے کھولنے کی کوشش کررہا تھا، ٹریفک وارڈنز نے یہ دیکھ کر ڈکی کو کھولا تو اس میں سے نوجوان برآمد ہوا۔
لڑکے نے بتایا کہ اس کی عمر 16 سالہ اور نام اسد اللہ ہے جس اغوار کاروں نے راولپنڈی کے علاقے ساگری سے اغوا کیا تھا اور اسے بے ہوش کرکے گاڑی کی ڈکی میں بند کرکے لے جارہے تھے کہ راستے میں اسے ہوش آگیا۔اسی اثنا میں اغوا کار گاڑی لے کر فرار ہوچکے تھے، ٹریفک پولیس نے لڑکے کو ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان