ہرنائی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے کانکن جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)ہرنائی میں کھوسٹ کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے کانکن جاں بحق ہو گیا۔
ریسیکو ذرائع کے مطابق کھوسٹ ٹھیکیدار دار فاضل تارن کے کوئلہ کان میں یہ حادثہ ہوا ہے ،زہریلی گیس بھرنے کے باعث کانکن دورا خان ولد عبدالباری سکنہ افغانستان جاں بحق ہو گیا،کانکن کی لاش کو مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکالا۔
کانکن کی لاش کو بیسک ہیلتھ یونٹ کھوسٹ منتقل کردیا، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔