یوٹیوبر عون علی کھوسہ کے اغوا کا مقدمہ درج

Aug 18, 2024 | 23:44:PM
یوٹیوبر عون علی کھوسہ کے اغوا کا مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) یوٹیوبر عون علی کھوسہ کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، پولیس نے اہلیہ بینش اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

لاہور پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں اغواء کی دفعات کے تحت 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، ایف آئی آر میں مدعیہ مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کے شوہر عون علی کھوسہ کو 15 اگست کی رات 2 بجے کے قریب  10 نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے اغوا کیا، جس کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، افسوسناک خبر آ گئی

واضح رہے کہ یوٹیوبر عون علی کھوسہ نے یوم آزادی کے موقع پر ’بل بل پاکستان‘ گانا ریلیز کیا تھا جس کو عوام میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔