24 گھنٹوں میں کورونا سے83 افراد کا انتقال، 2972 متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کے ساتھ ساتھ کورونا کی دوسری لہر بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔مہلک وائرس سے ایک دن میں مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 164 تک پہنچ گئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےاعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران39 ہزار 171 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 122، سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار 80، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 21، بلوچستان میں 17 ہزار 868، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810، اسلام آباد میں 35 ہزار 700 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 62 لاکھ 16 ہزار 60 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی۔، اب تک 3 لاکھ 99 ہزار 852 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کوروناسے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی ہے ۔جن میں سے پنجاب میں 3 ہزار 522، سندھ میں 3 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 511، اسلام آباد میں 385، بلوچستان میں 177، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 200 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔