ملک کے بیشترعلاقوں میں کڑاکے کی سردی  !!!

Dec 18, 2020 | 09:00:AM
ملک کے بیشترعلاقوں میں کڑاکے کی سردی  !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دسمبر میں شدید سردی کی لہر،ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا،کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرات منفی 5 ،لاہور میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مزید سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی

سردی کی شدت میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، لاہور میں درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا، دن میں درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری تک  جاسکتا ہے جبکہ لاہور کا  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور شہر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار دس کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں تین دن سے مطلع ابر آلود رہنے کے بعد آج سورج نکل آیا، آج تمام دن مطلع صاف رہے گا۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے، وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5 اور قلات میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ژوب میں درجہ حرارت منفی5، دالبندین میں منفی1، پنجگور میں 1، سبی اور خضدار میں 2، لسبیلہ میں 7، گوادر میں 9، تربت میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف ہونے کے ساتھ موسم شدید سرد اور خشک ہے اسی طرح صوبے کے دیگر شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔