شاہ محمود نے اماراتی وزیراعظم کو عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچا دیا

Dec 18, 2020 | 09:51:AM
شاہ محمود نے اماراتی وزیراعظم کو عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی ہے، وشاہ محمود ,عمران خان ,خصوصی پیغام , شیخ محمد بن راشد المکتوم ,حماد عبید ابراہیم ,24 نیوززیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام یو اے ای کے وزیراعظم کو   پہنچایا ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاوزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ، پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، آئندہ سال دبئی میں منعقد ہونیوالی نمائش دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہو گا۔

قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی ، دبئی میں ہوئی ملاقات میں مختلف شعبہ جات میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا، اماراتی سفیر نے متحدہ عرب امارات آمد پر وزیر خارجہ کوخوش آمدیدکہا، اس موقع پرشاہ محمودقریشی نے کہا کہ یو اے ای نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں سےخصوصی محبت کا اظہار کیا ، ہسپتالوں کے قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں پر یو اے ای کے شکرگزار ہیں۔ اماراتی سفیر  حماد عبید ابراہیم  نےوزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعلقات کووسعت دینےپرتعاون کی یقین دہانی کرائی۔