بیگم صفدر لاڑکانہ جا کر قوم سے معافی مانگیں، فیاض چوہان

Dec 18, 2020 | 10:13:AM

(24 نیوز) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ  (ن) 35 سال سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور بینظیر بھٹو کو سکیورٹی رسک قرار دیتی رہی لہٰذا امید ہے بیگم صفدر لاڑکانہ جا کر سب سے پہلے قوم سےمعافی مانگیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کل تک اداروں کی آئینی اور قانونی حیثیت نہ ماننے والے آج ان کی اہمیت تسلیم کر رہےہیں۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنی کرپشن بچانےکے لئے اداروں کو دھمکیاں دینا بیگم صفدر کے جھوٹا ہونے کی دلیل ہے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا  کہ مظلومیت کا کارڈ بھی ان کے کام نہیں آئے گا، اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے اس لیے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

مزیدخبریں