(24نیوز)بیوی کو جوتا پسند آیا لیکن دکاندار نے خراب دیا۔بیوی کا غم لے کرشوہرصارف عدالت پہنچ گیا۔شوہرکا کہنا ہے بیوی کو پسندیدہ جوتا خراب ہونے کا بہت دکھ ہے دکاندار پر جرمانہ عائد کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بیوی کا پسندیدہ جوتا خراب ہونے پر غم زدہ شوہر عدالت پہنچ گیا۔بیوی کو خراب جوتا دینے پر شوہر نے دوکان دار کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ کنزیومر کورٹ ایسٹ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا۔ پوچھا گیا کہ کیا اب یہ جوتا دکاندار کو مہنگا تو نہیں پڑے گا۔ تو صارف نے بتایا کہ میری اہلیہ نے طارق روڈ سے 1600 روپے میں اپنی پسند کا جوتا خریدا تھا ۔کچھ دن کے استعمال سے جوتا دو ٹکڑوں میں تبدیل ہو گیا ۔جبکہ دکاندار کو منہ مانگی قیمت ادا کی تھی پھر خراب جوتا دینا تو سیدھا دھوکہ ہے ۔
دوکان دار کو شکایت کی گئی لیکن وہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہےجس پر درخواست گزار نےکہا ہے کہ دکاندار کے خلاف نہ صرف کاروائی کی جائے بلکہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے،تاکہ وہ آئندہ کسی کو خراب سامان فروخت نہ کرے۔