بھارت نے چالاکی سے خود کو دہشتگردی کا شکار کےطور پر پیش کیا، اسد مجید 

Dec 18, 2020 | 10:52:AM
بھارت نے چالاکی سے خود کو دہشتگردی کا شکار کےطور پر پیش کیا، اسد مجید 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ بھارت نے بڑی چالاکی سے اپنے آپ کو دہشت گردی کا شکار ملک کے طور پر پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   ایک امریکی جریدے کو دئیے گئے انٹرویو میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے بھارت کی پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کی طرف توجہ مبذول کرائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل ستائش کامیابیاں حاصل کیں جبکہ بھارت نے بڑی چالاکی سے خود کو دہشت گردی کا شکار ملک کے طور پر پیش کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے اوربھارت سی پیک کو بھی سبوتاژ کرنے کے درپے ہے۔اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے کو عدم استحکام کی جانب دھکیل رہا ہے، گزشتہ دو برس میں دہشت گردی کی متعدد کاررائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔