وزیراعظم کےمعاونین کی تعیناتی درست ،برطرفی کی اپیل خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم کورٹ نے وزیراعظم کےمعاونین خصوصی کی تعیناتی درست قراردیتے ہوئے برطرفی کیلئے دائراپیل خارج کردی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے وزیراعظم کسی بھی ماہر کی معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔عدالت زلفی بخاری کیس میں فیصلہ دے چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی اورمشیروں کی تعیناتی کیخلاف کیس پرسماعت کرنا تھی ، جسٹس منیب اخترکے کیس سننے سے معذرت پرچیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ زلفی بخاری کے کیس میں معاونین خصوصی کے حوالے سے اصول طے کرچکی دوہری شہریت والا معاون خصوصی بن سکتا ہے، دوہری شہریت والوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جا سکتا.درخواست گزار کے وکیل اکرام چودھری نے موقف پنایا کہ کیس دوہری شہریت کا نہیں بلکہ مشیراورمعاونین کی فوج ظفرموج کا ہے ۔
چیف جسٹس نے کہاکہ رولزآف بزنس میں لکھا ہوا ہے کہ دوہری شہریت والا معاون خصوصی بن سکتا اور آئین وزیراعظم کو معاونین رکنے کی اجازت دیتا ہے سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے اپیل خارج کردی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وجوہات فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔