پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ،  سندھ میں ریکارڈ اموات

Dec 18, 2020 | 13:15:PM

(24نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فیصد ہے، 24 گھنٹےمیں کورونا سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فیصد ہے اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 2447 ہے۔اعدادو شمار کے مطابق 24گھنٹےمیں کورونا سےسب سےزیادہ اموات سندھ میں ہوئیں، جاں بحق 51 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج تھے جبکہ ملتان میں کوروناکیلئےمختص45 فیصد وینٹی لیٹرز ، اسلام آباد کے 42، لاہور 34، پشاورمیں27 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ اسلام آباد میں کورونا کیلئے مختص 38 فیصد آکسیجن بیڈز ، ملتان میں کورونا کیلئے مختص 39 فیصد آکسیجن بیڈز اور پشاورمیں کوروناکیلئےمختص 60فیصد آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح حیدرآباد میں 24.59 فیصد اور کم ترین 1.63 فیصد شرح گلگت بلتستان میں ہے۔جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5.40 فیصد ، اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5.45 فیصد ، خیبرپختونخوا میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8.66 فیصد اور سندھ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10.69 فیصد ہے۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 17.21 فیصد ، فیصل آبادمیں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.79، ملتان میں 3.40فیصد اور کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 17.71 فیصد ہے ۔اسی طرح بلوچستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.59 فیصد اور کوئٹہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح5.65فیصد ہے جبکہ پشاورمیں مثبت کورونا کیسز کی شرح 9.28 فیصد اور سوات میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6.96، ایبٹ آباد میں 14.49 فیصد ہے۔آزادکشمیر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 9.30 فیصد مظفرآبادمیں مثبت کوروناکیسز کی شرح 13.57 اور میرپور میں 8.8 فیصد ہے۔

 
 

مزیدخبریں