شو آف ہینڈ ، فیصلے میں حکومت نے بہت دیر کردی، کنور دلشاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد نے کہا ہے کہ شو آف ہینڈکے ذریعےسینیٹ الیکشن کرانےکے فیصلے میں حکومت نے بہت دیر کردی ہے حکومت کے پاس آئینی جواز نہیں کہ وہ سینیٹ الیکشن تبدیل کرانےکے لئے الیکشن کمیشن کو رائے دے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کنور دلشاد نے کہا کہ شو آف ہینڈکے ذریعےسینیٹ الیکشن کرانےکے فیصلے میں حکومت نے بہت دیر کردی، شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانا آرٹیکل 226 سے انحراف ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کی پیش کی گئی منطق سے نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، سپریم کورٹ اس معاملے پر اپنی رائے دے سکتی ہے کہ قانون سازی کرلیں۔ لیکن سینیٹ الیکشن سے متعل قانون تبدیل کرنے کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس نہیں۔