(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے سینٹ کے قبل از وقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 11فروری سے قبل اگر سینٹ انتخابات کا شیڈول دیا جاتا ہے تو یہ غیر آئینی ہوگا۔ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی ایسی امید نہیں کہ کوئی غیر قانونی اقدام اٹھایا جائےگا۔وقت سے پہلے سینٹ انتخاب کا شیڈول جاری ہوا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ اگر گیارہ فروری کو ہی شیڈول دینا ہے تو کیا فرق پڑتا ہےکہ انتخاب 8مارچ کے بجائے3مارچ کو ہو۔
راناثنااللہ نے میاں جاوید لطیف کے بیان کو سستی شہرت قرار دیتے ہوئے کہا جاوید لطیف جیسے دوست میڈیا میں بیان دے دیتے ہیں تاکہ پذیرائی مل جائے، انہوں نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے اسیا بیان دیا۔اس سے زیادہ ان کی کوئی حیثیت نہیں۔