شاہینوں کی کیویز کے دیس میں نچلی پرواز،پہلا ٹی 20 ہار گئے !!!

Dec 18, 2020 | 14:38:PM
شاہینوں کی کیویز کے دیس میں نچلی پرواز،پہلا ٹی 20 ہار گئے !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف ملا  جو انہوں نے 19ویں اوور میں پورا کرلیا ۔ پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی  معرکہ 20 دسمبر کو ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کیویز نے 154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا  آغاز کیا۔مارٹن گپٹل  گپٹل 6 رنز بنان کر شاہین آفریدی کا شکار بنے جس کے بعد ڈیون کونوے   5 رنز

بنا کر حارث رؤ ف کی گیند کا شکار بن گئے۔گلین فلپس اور ٹم سیفرٹ کے درمیان اچھی پارٹنرشپ قائم کی، فلپس 23 رنز بناکر چلتے بنے تاہم سیفرٹ کریز پر ڈٹے رہے اور مارک چیپمین کیساتھ شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

چیپمین 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ سیفرٹ  57 رنز بناکر پویلین لوٹے۔قومی ٹیم کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور شاہین آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کا بیٹنگ کا آغاز کیا تو بلے بازابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہے۔ٹاپ آرڈر ایک بار پھر اچھی کا رکردگی  نہ دکھا سکا ۔پروفیسر حفیظ اور عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان 17 جبکہ حیدر علی صرف 3 رنز ہی بنا سکے۔

کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور عماد وسیم کے ساتھ 40 رنز کی پارٹنر شپ  قائم کی، عماد وسیم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 42 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے بھی شامل ہیں۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے جارحانہ انداز میں بٹینگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیوزی لینڈ  پر برتری رکھتا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 21 مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں 13 میچز پاکستان نے جیتے اور نیوزی لینڈ 8 میں کامیاب ہوئی ۔پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ سکور 201 جبکہ  سب سے کم سکور 101 ہے۔

 یادرہے کہ بابر اعظم انگوٹھے کی انجری کے باعث ٹی 20 سیریز کا حصہ نہیں،تاہم وہ اسٹیڈیم میں بیٹھ  کو کھلاڑیوں کا حوصلہ  بڑھاتے رہے۔

تین میچوں کی سیریز کے بقیہ دو میچز 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔