پنشن کے اجراء اور ادائیگی سسٹم کو اپ گریڈ  کر دیا 

Dec 18, 2020 | 15:20:PM

(24نیوز) پنجاب حکومت نے پنشن کے اجراء اور ادائیگی  سسٹم کو اپ گریڈ کردیا. آئندہ ریٹائر ہونے والے اساتذہ و دیگر ملازمین کیلئے نیا بینک اکائونٹ بنانے کی شرط ختم کر دی گئی.

تفصیلات کے مطابق ریٹائر ہونے والے ملازمین اپنے تنخواہ کے اکاؤنٹ میں سے ہی پنشن اور کمیوٹیشن لے سکیں گے. تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو آئندہ ریٹائر ہونے والے کیسز میں تنخواہ کے اکائونٹ میں ہی پنشن شروع کرنے سمیت دیگر واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کردی گئی.

 تمام سی ای اوز کو ایجوکیشن پنشن کے نئے رولز سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے. آئندہ ریٹائر ہونے والے کیسز میں تنخواہ کے اکائونٹ میں ہی پنشن شروع کرنے سمیت دیگر واجبات کی ادائیگی ہوگی.اور پنشنر کو نئے بینک اکائونٹ نہیں کھلوانے پڑیں گے ۔

مزیدخبریں