وزیراعظم مراعاتی پیکیج:157ارب کا کالا دھن سفید

Dec 18, 2020 | 15:33:PM
وزیراعظم مراعاتی پیکیج:157ارب کا کالا دھن سفید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ ترقیاتی اتھارٹی کے تحت اعلان کردہ تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکییج کے تحت اب تک 348 افراد نے 157 ارب مالیت کا کالا دھن ظاہر کر کے ایف بی آر کے ساتھ رجسٹریشن کے مراحل مکمل کرلئے ہیں۔


 وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ ترقیاتی اتھارٹی کے تحت اعلان کردہ تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکیج کے تحت ملک بھر میں اب تک 389 ہاؤسنگ پراجیکٹس رجسٹرڈ کر لئے گئے ہیں۔بلڈرز اور ڈویلپرز رہائشی اور کمرشل تعمیرات پر ٹیکس کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔یہ فوائد افراد ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کمپنیوں کو بھی حاصل ہیں۔ اس پیکیج کے تحت بلڈرز اور ڈویلپرز کے لئے ہر مربع فٹ اور مربع گز پر فکسڈ ٹیکس کی شرح کا اطلاق ہوگا۔

پیکیج کے تحت کم لاگت ہاؤسنگ پراجیکٹس کی صورت میں ٹیکس میں 90 فیصد کمی ہو گی، کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز کی سہولت کے لئے منافع سے آمدن پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔ پیکیج کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی خاطر خواہ چھوٹ دی گئی ہے۔سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے بلڈرز ،ڈویلپرز اور جائیداد کے خریداروں کے لئے شرائط کی تکمیل پر سرمایہ کاری کی آمدن پر کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی۔

 پیکیج سے مستفید ہونے کا نہایت آسان طریقہ ہے۔جس کیلئے سب سے پہلے بلڈرز اور ڈویلپرز کو 31 دسمبر 2020 تک ایف بی آر کے آئرس سافٹ وئیر پر رجسٹر ہونا پڑے گا۔ بلڈرز اور ڈویلپرز کو پراجیکٹ کی تکمیل کو 30 ستمبر 2022 تک یقینی بنانا ہوگا ، رجسٹریشن کے لئے بینک اکاؤنٹ، ملکیتی کاغذات اور منظور شدہ پلان کی تفصیلات درکار ہوں گی۔