چیئر مین نیب  کی میگا کرپشن کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت

Dec 18, 2020 | 15:42:PM
چیئر مین نیب  کی میگا کرپشن کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین نیب نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کرنے اور میگا کرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ہیڈ کوارٹرز اور تمام ریجنل بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کی جانب سے حکام کو شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے فارنزک سائنس لیبارٹری میں کام کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور تمام وسائل بروئے کار لا کر میگا کرپشن کیسز منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایات کر دی۔