مصطفیٰ نواز کھوکھر  نے بطورترجمان چیئرمین پی پی پی استفعا واپس لے لیا

Dec 18, 2020 | 16:10:PM

(24  نیوز)  ترجمان بلاول بھٹو کے عہدے سے مستعفی ہونے والے مصطفیٰ نواز کھوکھر  آخرکار اپنا استعفیٰ واپس لینے پر راضی ہوگئے ۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد مصطفیٰ نواز کھوکھر نےاپنا استعفیٰ واپس لےلیا ہے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نےملاقات میں اپنے تحفظات سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ بھی کیا، تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی پر مصطفیٰ نواز نے بلاول بھٹوکو استعفی واپس لینےکےفیصلےسے آگاہ کیا۔یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل سینیٹر مصطفیٰ نواز کھرکھر نے پارلیمانی نمائندوں سے استعفے لینے کے معاملے پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کو ماننے اور ایوانوں سے استعفے دینے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے سے سخت اختلاف کیا تھا۔ اس حوالے سے سینٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ بالکل غلط ہے، میں پارٹی قیادت اور پالیسی سازوں کے سامنے اپنے تحفظات بیان کروں گا کیونکہ ایسا کرنے سے پی پی خود پر ایک چھاپ لگوا لے گی۔

 
 
 
 

مزیدخبریں