کسی پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا،افغان امن عمل کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

Dec 18, 2020 | 17:29:PM

(24نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے کسی پاکستانی وفد کے دورے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان کا موقف واضح ہے کہ افغان فریقین بین الافغان مزاکرات سے مسائل حل کریں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے اور ہرطرح کی سہولت کاری کیلئے تیار ہے، انہوں نے کہاپاکستان افغان امن عمل میں شریک تمام فریقین سے رابطے میں ہے، پاکستان غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے شہریوں کے معاملہ پر ہیومنٹیرین اپروچ کا مظاہرہ کرتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی عسکری تنازعہ کے افغان امن عمل پر بھی شدید اثرات ہوں گے، ترجمان نے کہا کہ وزیرخارجہ نے یو اے ای قیادت سے پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کے حوالے سے بات چیت کی، بھارت سرجیکل سٹرائیکس کے حوالے سے بڑی طاقتوں سے انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزیدخبریں