بھارتی اداکارہ بھی کسانوں کے احتجاج میں شامل

Dec 18, 2020 | 18:35:PM

(24 نیوز) بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی پنجاب کے مقامی اداکاروں کی طرح تین ہفتوں سے جاری کسانوں کے احتجاج میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے گلوکار گپی گریوال نے حال ہی میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ بالی وڈ کی جانب سے کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے آواز نہیں اٹھائی گئی۔ اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بھارتی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں شریک خواتین کے ہمراہ بیٹھی ہیں۔
بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی سرحد پر بھارتی پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کسان مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ انہیں خوف ہے کہ نئے زرعی قوانین کے ذریعے سے انہیں کارپوریٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں