(24نیوز)حال ہی میں امریکی صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن نے اپنی کلائمنٹ (آب و ہوا) ٹیم کےلئے پاکستانی نژاد 33 سالہ علی زیدی کو چن لیا وہ کلائمنٹ کورآرڈینیٹر کے طور پر صدر کی معاونت کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اہم ارکان کی تقرری کا اعلان کیا ہے ، جس میں پاکستان میں پیدا ہونے والا علی زیدی بھی شامل ہے جو وائٹ ہاؤس کے آب و ہوا کوآرڈینیٹر کے نائب کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔علی زیدی اس وقت نیویارک کے ڈپٹی سیکرٹری برائے توانائی اور ماحولیات کے طور پر کام کر رہے ہیں تاہم اب نئی ذمہ داری ملنے پر وہ جو بائیڈن انتظامیہ میں اعلیٰ ترین پاکستانی نژاد امریکی ہوں گے۔
اپنی ٹویٹ میں پاکستانی نژاد علی زیدی نے لکھا کہ “جب صدر جو بائیڈن نے فون کیا اور اہم ذمہ داری دینے سے آگاہ کیا تو میری خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور یہی جواب دیا کہ میں گراں قدر عاجزی کے ساتھ اسے ایک اعزاز سمجھتے ہوئے کام کرنے کو تیار ہوں۔
پاکستانی نژاد علی زیدی سابق صدر براک اوباما کے ماتحت کام کرنے والی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) چلانے والے جینا میک کارتی کے ماتحت کام کریں گے جن کے ذمے ملکی آب و ہوا سے متعلق ایجنڈے کو مربوط کرنا ہے۔