نوازشریف کو وطن واپس نہیں لا سکتے، شیخ رشید نے ہاتھ کھڑے کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے سے متعلق برطانیہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لیتے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق فروری میں سینیٹ انتخابات کروائے جاسکتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پی ڈی ایم نے استعفے دے دیتی ہے تو ان کی ہی نشستوں پر الیکشن کرادیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اکثریت حاصل کر لی تو وہ منی لاندڑنگ کے خلاف ایسے قانون لائیں گے کہ اپوزیشن کی چیخیں نکل جائیں گی۔
وزیرداخلہ نے نوازشریف کے حوالے سے سوال کے جواب پر ہاتھ کھڑے کردیئے اور کہا کہ نوازشریف کو وطن واپس نہیں لا سکتے کیونکہ برطانیہ کیساتھ ملزموں کے تبادلے کا ہمارا کوئی معاہدہ نہیں۔