(24نیوز)بھٹہ مالکان اور بھٹہ انڈسٹری کےلئے بری خبر،اب پرانی ٹیکنالوجی والے بھٹے مستقل بند رہیں گے۔31 دسمبر کے بعد پرانی ٹیکنالوجی والے کو کھولا نہیں جائے گا،صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹے ہی پروڈکشن کریں گے،محکمہ ماحولیات نے عندیہ دے دیا۔
سموگ سیزن میں پنجاب بھر میں 7535 بھٹوں میں سے 5635 بند کئے گئے جبکہ 5635 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں،لاہور میں 162 بھٹوں میں سے 84 بند ہیں جبکہ پنجاب میں صرف 1508 بھٹے ہی کام کر رہے ہیں۔
بھٹہ مالکان کیلئے بری خبر، پرانی ٹیکنالوجی والے بھٹے مستقل بند
Dec 18, 2020 | 19:10:PM