پی آئی اے کے 2 درجن سے زائد ملازمین و افسروں کا اسلام آباد تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے شعبہ فلائٹ سروسز کے2 درجن سے زائد ملازمین و افسروں کا اسلام آباد تبادلہ کر دیاگیا،تبادلہ کئے گئے کراچی کے رہائشی ملازمین و افسریکدم تبادلوں پر پریشانی کا شکارہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تبادلہ کئے جانے والے ملازمین کواسلام آباد 29 دسمبر کو رپورٹ کی ہدایات کردی گئیں، تبادلہ کئے گئے ملازمین میں ایئر ہوسٹسز،بریفنگ افسران اور سپروائزر شامل ہیں،ان کے علاوہ سینئر اور جونیئرشیڈولنگ افسر،سپروائزر سمیت منیجر،اسسٹنٹ منیجرزفلائٹ سروسز ،سینئر گرومنگ افسر، کمپیوٹر آپریٹرز ،آفس اٹینڈنٹ اور ڈسپیچ رائیڈرز بھی شامل ہیں۔
تبادلہ کئے گئے کراچی کے رہائشی ملازمین و افسریکدم تبادلوں پر پریشانی کا شکارہو گئے، بچوں کے سکول کالجز داخلوں سمیت رہائش کے انتظامات بھی پریشانی کا سبب ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ تبادلے ایئر لائن ہیڈ آفس کی مبینہ طور پراسلام آباد منتقلی کی کڑی ہے،تبادلوں سے مبینہ انکار پر متعلقہ ملازم کوڈسپلنری ایکشن سمیت مبینہ لازمی ریٹائرمنٹ کا سامنا ہو سکتاہے۔