آرمی چیف کا پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں شاہین 9 کا مشاہدہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نےپاک فضائیہ آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ایئربیس پہنچنے پر سربراہ پاک فضائیہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے اس موقع پر پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں شاہین 9 کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پرقمر جاویدباجوہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں سے باہمی اشتراک اور اپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔مشترکہ مشقوں سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئےگا۔ جیو اسٹریٹجک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں اہم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم انہیں دوسروں سے منفرد کرتا ہے۔آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا۔