یو این مبصر مشن پر بھارتی فوج کی فائرنگ اشتعال انگیز کارروائی ہے،وزیراعظم آزادکشمیر

Dec 18, 2020 | 22:01:PM

(24نیوز)وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فارق حیدر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصر مشن پر بھارتی فوج کی فائرنگ اشتعال انگیز کارروائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے یواین مبصرمشن پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج نے تمام بین الاقوامی ضابطوں کو روند ڈالا ہے، ہم عالمی برادری کی توجہ مسلسل بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائیوں کی طرف مبذول کرواتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز بھی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کاایک دس سالہ بچی نشانہ بنی ،اب بھارتی فوج کی فائرنگ سے اقوام متحدہ کا مبصر مشن بھی محفوظ نہیں رہا ،ان کاکہناتھا کہ عالمی برادری کو بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ کا نوٹس لینا چاہئے،بھارتی فوج کنٹرول لائن پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے۔راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ کشمیری عوام کو بھارتی فوج کی سفاکیت کا سامنا ہے ،اقوام متحدہ کو بھارتی فوج کی کارروائی کا سخت نوٹس لینا چاہئے۔

مزیدخبریں