(24 نیوز) بی این پی رہنما حاجی جان محمد کے مبینہ اغوا کے معاملے پر پارٹی کارکنوں نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق بی این پی کےحاجی جان محمد کو مبینہ طور پر اغوا کرنے پرکارکنوں نے خضدار میں زیرو پوائنٹ اور وڈھ میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔ احتجاج کے بعد گزشتہ روز سے بند کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کھول دی گئی۔بی این پی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ حاجی جان محمد کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج کریں گے۔